ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُلال سمندر میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق؛ کافی تلاش کے بعد نعش برآمد

اُلال سمندر میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق؛ کافی تلاش کے بعد نعش برآمد

Sun, 23 Apr 2017 21:23:44    S.O. News Service

اُلال:23/اپریل(ایس اؤنیوز) یہاں بحر عرب کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر میں غرق ہوکر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت اُلال ماستی کٹہ کے محمد حنیف (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محمد حنیف صبح دیگر لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے بعد نہانے کی غرض سے سمندر میں اُتر ا تھا کہ اچانک ایک سمندری موج اسے اپنے ساتھ بہا لے گئی اور وہ پل بھر میں سمندری موجوں میں گم ہوگیا۔

اُلال اور مینگلور کے ماہر تیراک کی مدد سے کافی تلاشی کے بعد آج شام کو ہی حنیف کی نعش سمندر سے برآمد کرلی گئی ۔

محمد حنیف کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کی بیوی اور دوچھوٹے بچے ہیں، حنیف پیشہ سے ایک پینٹر تھا۔ وزیر یوٹی قادر نے حنیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


Share: